ہوم Breaking News فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں اضافہ

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں اضافہ

0


سابق کمپنی کی جانب سے نئے اے آئی الگوردم متعارف کرانے کے بعد سے فیس بک اور انسٹاگرام صارفین کے اسکرین ٹائم میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کی جانب سے پیش کی جانے والی اس سہ ماہی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کے مصنوعی ذہانت کے فیچر میں بہتری کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام پر وقت صرف کرنے کے دورانیے میں بالترتیب 8 اور 6 فی صد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹ میں یہ تو نہیں بتایا گیا کہ اوسط صارف کتنا اضافی وقت ان پلیٹ فارم پر صرف کر رہا ہے۔ البتہ، ای مارکٹرزکی جانب سے کیے جانے والے حالیہ تخمینے کے مطابق امریکا میں بالغ افراد روزانہ اندازاً 30 منٹ تک فیس بک اور انسٹاگرام دونوں پلیٹ فارمز پر صرف کرتے ہیں۔ سال بھر کے عرصے میں اسکرین ٹائم کا یہ اضافہ 10 سے 15 گھنٹے کے برابر بنتا ہے۔

میٹا چیف مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک نئی فیڈ شامل کی جائے جو اے آئی سے بنے مواد کو براہ راست دیکھے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version