یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکہ نے ہندوستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سے پہلے نومبر 2022 میں ایس آئی 2 مائیکرو سسٹمز پر بھی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس کمپنی پر الزام تھا کہ یہ روسی ملٹری کو امریکی نژاد انٹیگریٹڈ سرکٹ فراہم کر رہی تھی، جو جنگ میں استعمال ہو سکتے تھے۔
ہندوستان کی ان چار کمپنیوں کے علاوہ چین، ملائشیا، تھائی لینڈ، ترکی اور متحدہ عرب امارات کی متعدد کمپنیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ امریکہ کے مطابق یہ کمپنیاں روسی فوج کو ایسے آلات اور ٹیکنالوجیز فراہم کر رہی ہیں جنہیں یوکرین کے خلاف جنگ میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔