ہوم Breaking News لذیذ اور عمدہ خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ

لذیذ اور عمدہ خوبانی کی چٹنی بنانے کا طریقہ

0


خوبانی کی چٹنی مزے کی لگتی ہے لیکن اگر بازار جیسی خوبانی کی چٹنی گھر ہی میں بن جائے تو باہر سے لانے کی ضرورت ہی نہیں۔

اجزاء:
خوبانی ایک کلو خشک
چینی ۷۵۰ گرام
نمک ۲۰ گرام
سرکا ۷۵ ملی لیٹر
ادرک ۳۰ گرام
سرخ مرچ ۳۰ گرام

ترکیب:

خشک خوبانی کو اچھی طرح صاف پانی سے دھو لیں پھر اسے رات بھر کے لیے پانی میں بھگو دیں صبح خوبانی کو اسی پانی میں پکا کر اچھی طرح گلا لیں۔ اب اس میں ادرک لال مرچ ، نمک، چینی ڈال دیں۔ اور اتنی دیر تک پکائیں کہ جام کی طرح گاڑھا ہو جائے پھر اس میں سرکا ملا کر دس منٹ تک پکا کر اتار لیں۔ ٹھنڈا ہونے پر حسب خواہش بوتلوں یا مرتبان میں بھر کر محفوظ کر لیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version