ہوم Breaking News لمبے اور چمک دار بالوں کا راز کیا ہے؟

لمبے اور چمک دار بالوں کا راز کیا ہے؟

0


دہی نہ صرف کھانے میں مفید ہے بلکہ یہ بالوں کی نشوونما میں بھی اپنا اہم کردار ادا کرتی ہے۔

پرانے وقتوں میں جہاں شیمپو اور مہنگے ہیئر پراڈکٹس کا کوئی تصور نہیں تھا وہاں لوگ دہی اور آملہ ریٹھا سے اپنے بالوں کی صفائی کا خیال رکھتے تھے اور ان لوگوں کے لمبے گھنے بال ہوا کرتے تھے۔

بالوں کی چمک

دراصل دہی پروٹین اور وٹامن کا خزانہ ہے اور اس میں پائی جانے والی قدرتی چکناہٹ بالوں کو نرم ملائم کرنے کے ساتھ ساتھ چمک دار بھی بناتی ہے، اس لیے یہ ایک کنڈیشنر کے طور پر بھی کام کرتی ہے۔

بالوں کی نشوونما

دہی میں موجود پروٹین بالوں کو مضبوط بناتے ہیں اور انہیں ٹوٹنے کے ساتھ ساتھ جڑ سے گرنے سے بھی بچاتے ہیں جب کہ دہی بالوں کی نشوونما میں اضافہ بھی کرتی ہے۔

خشکی سے بچائے

دہی میں وٹامنز اور فیٹی ایسڈ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے جو سر کی جلد کے قدرتی پی ایچ توازن کو برقرار رکھتی ہے اور ساتھ ہی فنگس کی وجہ سے ہونے والی خشکی کو بھی دور کرتی ہے۔

دہی کا استعمال کیسے کیا جائے؟

لوگ دہی کو مختلف طریقے سے بالوں میں استعمال کرتے ہیں۔

حسب ضرورت دہی کو اچھی طرح مکس کرکے بالوں میں تھوڑی دیر کیلئے لگا رہنے دیں اور پھر سادے پانی سے دھو لیں۔

اس کے علاوہ دہی میں انڈا شامل کرکے بھی لگایا جاسکتا ہے جب کہ دہی کے ساتھ اپنے پسندیدہ آئل مثلاً زیتون، ناریل، پیاز اور دیگر آئل شامل کرکے بھی لگایا جاسکتا ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version