ہوم Breaking News معروف گلوکار ہوٹل کی بالکونی سے گر کر چل بسے

معروف گلوکار ہوٹل کی بالکونی سے گر کر چل بسے

0


31 سالہ برطانوی گلوکار لیئم پین ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہوٹل کی تیسری منزل سے گر کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ارجنٹائن کی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ہوٹل میں بلا کر مطلع کیا گیا کہ ایک شخص پر منشیات اور شراب کے نشے میں دھت ہیں۔

پولیس بیان کے مطابق ہوٹل کے منیجر نے بتایا کہ انہوں نے ہوٹل کے پیچھے سے ایک زوردار آواز سنی، جب پولیس پہنچی تو دیکھا کہ ایک شخص اپنے کمرے کی بالکونی سے گرگیا ہے۔

ایمرجنسی اہلکاروں نے ون ڈائریکشن بینڈ کے سابق معروف گلوکار کی موت کی تصدیق کردی۔

امریکی گلوکار چارلی پوتھ نے انسٹاگرام اسٹوری پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت صدمے میں ہوں، لیئم پین ہمیشہ مجھ پر بہت مہربان رہا ہے، وہ پہلے بڑے فنکار تھے جن کے ساتھ مجھے کام کرنے کا موقع ملا، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ وہ چلے گئے ہیں۔

امریکی میوزک چینل ایم ٹی وی، اسٹریمنگ سروس اسپاٹیفائی اور بی آر آئی ٹیز برٹش میوزک ایوارڈز نے سوشل میڈیا پر ان کے اہل خانہ اور پیاروں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

2017 میں برطانوی ٹی وی شخصیت و گرلز الاؤڈ گلوکارہ شیرل اور لیئم پین کا ایک بیٹا ہوا تھا جس کا نام بیئرہے۔

لیئم پین کے ریکارڈ لیبل ریپبلک ریکارڈز اور اس کے مالک یونیورسل میوزک گروپ سے فوری طور پر اس حوالے سے تبصرہ کے لیے رابطہ نہیں ہو سکا۔

بیونس آئرس کی وزارت سیکیورٹی سے حاصل ہونے والی ایک آڈیو کے مطابق پولیس کو ہوٹل کے ایک ملازم کی کال موصول ہوئی تھی, جس میں نشے میں دھت مہمان کی فوری مدد کی درخواست کی گئی تھی۔

ملازم نے کہا تھا کہ جب وہ ہوش میں آتے ہیں تو وہ پورے کمرے میں توڑ پھوڑ کرتے ہیں، چونکہ کمرے میں ایک بالکنی ہیں، اس لیے مہمان کی زندگی خطرے میں ہیں، کسی کو فوری بھیجیں۔ ادھر، جمع ہونے والے مداح اور تماشائی ایک دوسرے کو گلے لگا کر رو رہے تھے۔

لیئم پین کے مداح وائلٹا انٹیر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ وہ اس وقت آئی تھیں جب ان کی بہن نے بتایا کہ لیئم پین کی موت ہو گئی ہے۔

لیئم پین نے 2 اکتوبر کو اپنے سابق بینڈ میٹ نیل ہوران کے بیونس آئرس کنسرٹ میں شرکت کی تھی۔

’فار یو‘ کے گلوکار نے ہیری اسٹائلز، زین ملک، نیل ہورن اور لوئس ٹاملنسن کے ساتھ پاپ بینڈ ون ڈائریکشن کی وجہ سے عالمی شہرت حاصل کی، ون ڈائریکشن کو 2024 میں انٹرٹینمنٹ ویکلی کی جانب سے تیسرا بہترین بوائے بینڈ قرار دیا گیا تھا، اس گروپ نے درجنوں بڑے ایوارڈز جیتے اور دنیا بھر میں تقریباً 70 ملین ریکارڈ فروخت کرتے ہوئے وہ اب تک کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے بوائے بینڈز میں سے ایک بن گیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version