پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا میڈیٹ پی ٹی آئی نے چرایا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں کہ ان کا مینڈیٹ خیبرپختونخوا میں چوری ہوا، لیکن وہ سندھ میں احتجاج کر رہے ہیں۔
رہنما پاکستان پیپلزپارٹی نے کہا کہ صدارت کے لیے ہمارے پاس ضرورت سے زیادہ نمبرز ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں کو انتخابات پر اعتراض ہے، ہمیں مل کر شفاف الیکشن کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا نے کل وزیراعظم سے ملاقات نہیں کی، علی امین گنڈاپور ٹائیگر فورس کے وزیراعلی بنے ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھٹو ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ ابھی آنا باقی ہے، آصف زرداری نے 12 سال قبل بھٹو صدارتی ریفرنس بھیجا تھا، کل تسلیم کیا گیا ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا۔