انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو کافی مقبول ہورہی ہے جس میں ایک آسٹریلوی رپورٹر کو لائیو نشریات کے دوران ایک مچھر بھگانے کے لیے خود کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دلچسپ واقعہ آسٹریلیا میں پیش آیا جہاں اینڈریا کروتھرز نامی رپورٹر برسبین میں آئے حالیہ سیلاب کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔
وہ لائیو آن ایئر تھیں جب ایک مچھر ان کی ناک پر آکر بیٹھا۔ یہ اتنا اچانک تھا کہ انہوں نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے بھگانے کیلئے اپنے منہ پر ہی تھپڑ جڑ دیا۔
اس حرکت پر خاتون رپورٹر اتنی شرمندہ ہوئیں کہ وہ فوراً ہی کیمرے کی اسکرین سے فرار ہوگئیں۔ بعد میں انہوں نے اپنے انسٹاگرام پیج پر اس مزاحیہ ویڈیو کو شیئر کیا۔
ویڈیو پوسٹ ہوتے ہی وائرل ہو گئی جس سے صارفین میں ہنسی اور تفریح کی لہردوڑگئی۔ ایک صارف نےلکھا کہ یہ واقعی بہت مضحکہ خیز ہے۔ میں اسے 5 بار دیکھنے کے بعد بھی ابھی تک ہنس رہا ہوں۔