ایک اور امیدوار جمال رئیسانی کے حق میں دستبردار
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 264 سے آزاد امیدوار رامین حسنی پیپلزپارٹی کے امیدوار جمال رئیسانی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔
اس موقع پر رامین محمد حسنی نے کہا کہ بلوچستان میں لیڈر شپ کی کمی ہے، بلوچستان سے نئے چہرے سامنے آنے چاہیے، قوم پرست جماعتوں نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
جمال رئیسانی نے کہا کہ رامین حسنی کا شکر گزار ہوں، آج کی بیٹھک نوجوانوں کی جیت ہے، سیاست میں کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، رامین حسنی سمجھتے ہیں بلوچستان کے مسائل خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکتے ہیں۔