ہوم Breaking News میٹا کے لاک اکاؤنٹس اب ہوں گے ریکور، نئے ٹولز تیار

میٹا کے لاک اکاؤنٹس اب ہوں گے ریکور، نئے ٹولز تیار

0


فیس بک یا انسٹا گرام اکاؤنٹ کسی وجہ سے لاک ہو جائے تو اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے کافی پیچیدہ عمل سے گزرنا پڑتا ہے جبکہ کافی وقت بھی لگ جاتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ میٹا کی جانب سے ایسے نئے ٹولز کی آزمائش کی جا رہی ہے جو لاک اکاؤنٹس کو ریکور کرنے کا عمل آسان اور برق رفتار کر دے گا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چہرہ شناخت کرنے والے ٹولز کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ان ٹولز کو اکاؤنٹس ریکور کرنے کے ساتھ ساتھ صارفین کو فراڈ سے تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔

بیان میں بتایا گیا کہ ان ٹولز کو ڈیزائن کرنے کا مقصد صارفین کو محفوظ طریقے سے اپنی شناخت ثابت کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

میٹا کی کانٹینٹ پالیسی کے نائب صدر مونیکا بیکرٹ نے بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے لوگوں کو محفوظ رکھنے میں مدد ملے گی خاص طور پر معروف افراد کی نقل پر مبنی اکاؤنٹس سے کیے جانے والے فراڈ کی روک تھام ہوگی۔

اس طرح کے فراڈ کرنے والے افراد صارفین کو ایسے اشتہارات پر کلک کرنے پر مجبور کرتے ہیں جو انہیں ذاتی تفصیلات یا پیسے چوری کرنے والی ویب سائٹس پر لے جاتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق اس حوالے سے ابھی بھی آٹومیٹڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جا رہی ہے تاکہ روزانہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کیے جانے والے لاکھوں اشتہارات کی جانچ پڑتال کی جاسکے۔

مگر کئی بار ایسے مشتبہ اشتہارات کو پکڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔

نئے ٹولز کی آزمائش معروف شخصیات کے محدود گروپ میں کی جا رہی ہے اور اب تک کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ان ٹولز سے فراڈ اشتہارات کو زیادہ تیزی سے پکڑنے میں مدد ملی ہے۔

میٹا نے بتایا کہ ان ٹولز کے ذریعے صارفین کسی اسمارٹ فون کے ذریعے اپنے لاک اکاؤنٹ کو چند منٹوں میں ان لاک کرسکیں گے۔

اس کے لیے صارفین کو ویڈیو سیلفی کو جمع کرانا ہوگا جس کا موازنہ صارف کے اکاؤنٹ کی پروفائل فوٹو سے کیا جائے گا۔

کمپنی کی جانب سے ان ٹولز میں صارفین کی سکیورٹی اور پرائیویسی کا بھی خیال رکھا گیا ہے اور یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہر قسم کے ڈیٹا کو کام ہونے کے بعد ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version