ہوم Science and Technology ایپل کے سی ای او کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق...

ایپل کے سی ای او کا آرٹی فیشل انٹیلی جنس سے متعلق بڑا دعویٰ

0


ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا ماننا ہے کہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹولز نے ان کی زندگی کو تبدیل کر دیا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ٹم کک نے ایپل انٹیلی جنس کے بارے میں بات کی۔ ایپل انٹیلی جنس پر مبنی اے آئی فیچرز اکتوبر کے آخر تک آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ٹم کک نے کہا کہ ایپل اسمارٹ فونز میں اے آئی ٹولز متعارف کرانے والی پہلی کمپنی نہیں مگر ہمارا طریقہ کار دیگر سے مختلف اور بہترین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اے آئی ٹیکنالوجی پر سب سے پہلے کام نہیں کیا، مگر ہم نے اس طرح کام کیا ہے کہ ہمارے خیال میں یہ صارفین کے لیے بہترین ثابت ہوگی’۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو کا ماننا ہے کہ ایپل انٹیلی جنس کے اضافے سے آئی فون، آئی پیڈ اور میک کو استعمال کرنے کا تجربہ بالکل اسی طرح بدل جائے گا جیسا اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین نے سب کچھ بدل دیا تھا۔

ٹم کک کے مطابق ایپل انٹیلی جنس میں ان کا ایک پسندیدہ فیچر ای میلز اور نوٹیفکیشنز کی سمری تیار کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ‘اگر میں اپنا وقت اس طرح اپنا وقت بچا سکتا ہوں تو اس سے ایک دن، ایک ہفتے یا ایک مہینے میں مجھے دیگر کام کرنے کا موقع ملے گا’۔

خیال رہے کہ ایپل انٹیلی جنس کو 28 اکتوبر کو جاری کیے جانے کا امکان ہے اور اس پر مبنی فیچرز آئی فون 16 سیریز، آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس میں دستیاب ہوں گے۔

ابتدا میں محدود اے آئی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version