ہوم Breaking News نگار چوہدری کا اداکارہ نرگس سے متعلق بڑا انکشاف

نگار چوہدری کا اداکارہ نرگس سے متعلق بڑا انکشاف

0


معروف اداکارہ نگار چوہدری نے کہا ہے کہ میرے شوہر کو اداکارہ نرگس ار اُن کے شوہر نے کسی کی ایما پر منشیات کے کیس میں گرفتار کروایا تاہم اب وہ مقدمے میں بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں۔

لاہور میں اپنے وکیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں معروف اداکارہ نگار چوہدری کا کہنا ہے کہ میرے شوہر پر اداکارہ نرگس اور ماجد بشیر کی ایما پر رانا اکرم ودیگر نے منشیات کا ناجائز مقدمہ ڈال کر گرفتار کروایا جس پر سی سی پی او لاہور نے انکوائری کی جس میں ہماری بے گناہی ثابت ہوگئی اور رانا اکرم کو ذمہ دار قرار دیا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سی سی پی او کے احکامات پر ہمارا مقدمہ خارج کرکے میرے خاوند کو رہا کیا جائے اور رانا اکرم وغیرہ کو قرار واقعی سزا دی جائے۔

نگار چوہدری نے کہا کہ مجھے پارٹیوں میں نہ جانے اور انکے ناجائز مطالبات پورا نہ کرنے کی سزا دی جارہی ہے، حنا پرویز بٹ اس لئے نرگس کے گھر پہنچ جاتی ہیں کہ وہ کینیڈین شہری ہیں، کیا پاکستان کی بیٹی کی کوئی اہمیت نہیں، ہم نے اس ملک کیلئے کام کیا قومی خزانے کو لاکھوں روپے ٹیکس اداکرتے ہیں لیکن ان زیادتیوں پر انصاف نہیں مل رہا۔

اداکارہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انصاف دلائیں اور میرے خاوند پر درج ناجائز مقدمہ خارج کرکے میرے گھر سے اٹھایا گیا لاکھوں روپے کا سامان واپس دلایا جائے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version