ہوم Breaking News (ن) لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کو پیپلز پارٹی کے رہنما...

(ن) لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کو پیپلز پارٹی کے رہنما مخدوم جمیل الزماں کے ہاتھوں شکست

0


عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر میمن شکست کھاگئے۔عام انتخابات کے نتائج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر بشیر میمن کو این اے 216 مٹیاری سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

این اے 216 کے تمام 320 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج سامنے آگئے ہیں جس میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے مخدوم جمیل الزماں 124536 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے بشیر میمن 80439 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version