ہوم Breaking News NA-148 ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا

NA-148 ملتان: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے میدان مار لیا

0


ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 148 سے پی پی رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

الیکشن 2024 کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار کو شکست دے دی ہے۔

غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے 67 ہزار 326 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔ اس حلقے میں انہیں اپنے حریف پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار تیمور ملک کی جانب سے سخت ٹف ٹائم دیا گیا اور وہ صرف 293 ووٹوں کی معمولی برتری سے فتح حاصل کر پائے ہیں۔

اس حلقے سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار تیمور ملک 67 ہزار 33 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version