ہوم Breaking News واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کی آزمائش

واٹس ایپ میں ایک اور دلچسپ فیچر کی آزمائش

0


انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر چیٹس کو مختلف رنگوں اور تھیمز میں تبدیل کرنے کے فیچر کی آزمائش شروع کردی گئی۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق نئے فیچر کے تحت صارفین اپنی مرضی سے چیٹس یعنی انباکس یا میسیجز کی تھیمز تبدیل کر سکیں گے۔

اس وقت واٹس ایپ پر چیٹنگ یا میسیجز کا بیک گرائونڈ کلر یا تھیم ایک ہی طرح کی ہوتی ہے، صارفین اسے تبدیل نہیں کر سکتے لیکن نئے فیچر کے بعد وہ اپنی مرضی کی تھیم اور کلرز کا انتخاب کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت صارفین کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ اپنی پسند کے مطابق چیٹس گروپس یا میسیجز کی تھیم اور بیک گرائونڈ کلر اپنی مرضی کا منتخب کریں۔

صارفین اپنی سہولت اور پسند کے مطابق ہر چیٹنگ گروپ یا میسیجز کی تھیم اور بیک گرائونڈ مختلف رکھ سکیں گے۔

فوری طور پر فیچر کے تحت صارفین 20 تھیمز اور بیک گرائونڈ کلرز کا انتخاب کر سکیں گے اور فوری طور پر صرف اینڈرائیڈ کے محدود صارفین کو ہی فیچر تک رسائی دی گئی ہے۔

ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو ترتیب وار دوسرے صارفین تک رسائی اور بڑی آزمائش کے بعد متعارف کرایا جائے گا، تاہم ایسا کب تک ہوگا یہ کہنا قبل از وقت ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version