ہوم Breaking News وہ کونسا واحد پاکستانی اداکار ہے جسے نئی دہلی میں بھارتی ایوارڈ...

وہ کونسا واحد پاکستانی اداکار ہے جسے نئی دہلی میں بھارتی ایوارڈ ملا؟

0


فن انسان کے اندر چھپی ہوئی صلاحیت کو جانچتا ہے یہ سرحد یا حدود کا پابند نہیں ہوتا۔ ایساہی کچھ انٹرٹینمٹ کی دنیا میں دیکھنے کو ملتا ہے جہاں فن ایک جگہ ٹہرنے کی بجائے اٌپنا راستہ خود تلاش کر لیتا ہے۔ ہمارے ملک کے ایسے کئی فنکار ہیں جنہیں سرحد پار عزت اور محبت ملی جن کے فن کو سراہاگیا۔

پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی ڈرامے بھی وہاں بے حد مقبول ہیں اور ان کی مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھارت میں بھی موجود ہے۔ لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ ایک ایسا پاکستانی فنکار ہے جس نے بھارت میں رہ کربھارتی ایوارڈ جیتا۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ پاکستان کے باصلاحیت اور پرکشش شخصیت کے مالک اداکار فواد خان ہیں۔

فواد خان آج کل نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت کا بھی ایک مقبول اور پسندیدہ چہرہ بن چکے ہیں۔ فواد کی بھارت میں پہلی فلم ”خوبصورت“ تھی۔ اس فلم میں ان کے ساتھ اداکارہ سونم کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں۔ یہ فلم 19 ستمبر2014 کو بھارتی سنیماوں کی زینت بنی تھی۔

اس کے علاوہ فواد خان ”کپور اینڈ سنز“ اور اے دل ہےمشکل“ جیسی ہندی فلموں میں کام کرچکے ہیں۔

فواد خان کو بھارت میں کئی ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے جن میں سے ایک فلم فیئر ایوارڈ بھی ہے۔ انہیں یہ ایوارڈ بھارتی فلم ”خوبصورت“ میں بہترین ڈیبیو کے لیے ملا۔ فواد یہ ایوارڈ جیتے والے پہلے پاکستانی اداکار ہیں۔ شاہ رخ کو بالی ووڈ میں “کنگ آف رومانس “کے نام سے یاد کیا جاتا ہے وہاں فواد کو ”پاکستان کا کنگ“ کہا جاتا ہے۔ ان کاموازنہ شاہ رخ سے کیا جاتا ہے۔

فواد خان کے پاکستان کے سپرہٹ ڈراموں میں ’زندگی گلزار ہے“ شامل ہے یہ رومانٹک لواسٹوری بے حد پسند کی گئی اور لوگ اس کے اتنے دیوانے ہو گئے تھے کہ اسے بار بار ٹی وی پردیکھتے تھے اس ڈرامہ سیریل میں فواد خان کو بے حد پسند کیا گیا۔ انکے مزید پاکستانی ڈراموں میں ”ہمسفر“ ’بےحد“ اور ارمان جیسے ڈرامے شامل ہیں




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version