ہوم Health and Education پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام 4 سال سے...

پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کردیا

0



(ویب ڈیسک)پی ایم ڈی سی نے بی ڈی ایس پروگرام 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا۔

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے باضابطہ طور پر بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) پروگرام کو 4 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر پی ایم ڈی سی پروفیسر ڈاکٹر رضوان تاج کے مطابق پاکستانی بی ڈی ایس گریجویٹس کو دنیا بھر میں تربیت اور ملازمتیں حاصل کرنے میں درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایم ڈی سی نے فیصلہ کیا کہ پاکستان میں بی ڈی ایس کورس/اسٹرکچر 5 سالہ پروگرام ہوگا جس میں پانچواں سال کلرک شپ کے طور پر شامل ہوگا، جس کے بعد 1 سال کا اسٹرکچرڈ ہاؤس جاب/فاؤنڈیشن ایئر/انٹرن شپ ہوگی، یہ تبدیلی 2024-2025 کے تعلیمی سیشن سے لاگو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا، اجلاس کل تک ملتوی

انہوں نے کہا کہ اضافی سال طلبہ کو ڈینٹل سائنسز کی گہری نظریاتی تفہیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا، جس سے ان کے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی،یہ اقدام پاکستان کے ڈینٹل ایجوکیشن سسٹم کو عالمی معیار کے مطابق لائے گا جس سے پاکستانی گریجویٹس کو بین الاقوامی سطح پر زیادہ پہچان ملے گی،یہ تبدیلی گریجویٹس کو جدید مہارتوں اور علم سے آراستہ کرے گی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version