ہوم Breaking News ٹک ٹاک پر اب 30 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا...

ٹک ٹاک پر اب 30 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنا ممکن

0


شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے حیران کن طور پر نصف گھنٹے تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے، جس کے بعد پلیٹ فارم پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔

ٹک ٹاک بنیادی طور پر شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ہے اور اسی وجہ سے ہی اس نے مقبولیت حاصل کی تھی۔

لیکن دوسرے پلیٹ فارمز جیسا کہ انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب پر طویل ویڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاتی ہیں، اس لیے ٹک ٹاک نے بھی گزشتہ برس قدرے طویل ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا فیچر پیش کیا تھا۔

ٹک ٹاک نے 2023 میں 15 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو بھی اپ لوڈ کرنے کی اجازت دی تھی، اس سے قبل پلیٹ فارم نے 10 منٹ جب کہ اس سے قبل پلیٹ فارم نے 5 منٹ تک کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کا آغاز کیا تھا۔

آغاز میں ٹک ٹاک پر صرف ایک منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی تھیں، جنہیں جلد ہی ڈیڑھ منٹ تک کردیا گیا تھا اور کئی سال تک پلیٹ فارم پر صرف 90 سیکنڈز کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت تھی۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ٹک ٹاک پر 30 منٹ دورانیے کی ویڈیوز کو شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق پلیٹ فارم نے محدود کانٹینٹ کریئیٹرز کو نصف گھنٹے دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے تک رسائی دے دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ فیچر کی کامیاب آزمائش کے بعد ٹک ٹاک پر 30 منٹ تک کی طویل ویڈیوز کو اپ لوڈ کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے اور ممکنہ طور پر مذکورہ فیچر کو رواں برس کے وسط تک پیش کردیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version