ہوم Breaking News پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و...

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

0


پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، پاکستان اور کشمیر کو ملانے والے راستوں پر ہاتھوں کی زنجیر بنا کر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

کوہالہ پُل پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے سب سے بڑی تقریب صبح 9 بجےہوگی، تقریب میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

مقبوضہ کشمیر میں آج بھارتی ظلم کے خلاف یوم سیاہ منایا جائے گا، ملک بھر میں ریلیاں، سیمینار اور خصوصی تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

صدر مملکت عارف علوی کا یوم یکجہتی کشمیر پرخصوصی پیغام

یوم یکجہتی کشمیر سے متعلق اپنے خصوصی پیغام میں صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا منصفانہ حل ہماری خارجہ پالیسی کا کلیدی ستون رہے گا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی حق خودارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا پیغام

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے کیا جائے گا۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کیا جانا چاہیے۔

پاک فوج کا کشمیریوں کو عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواج پاکستان کی جانب سے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیری عوام بہادری سے غیر انسانی لاک ڈاؤن کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر 1948 سے اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر عوام کی امنگوں کے مطابق اور حق خودارادیت کیلئے یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے اپنے بیان میں نگران وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعال ملک نے کہا کہ ستمبر کے الیکشن میں کشمیر میں ہندو اکثریت لانے کی کوشش ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے تاریخی مقامات کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ مشعال ملک نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق خصوصی کشمیر کمیٹی بنادی گئی ہے اور اسٹریٹیجک پالیسی میں کشمیرسے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version