ہوم Breaking News پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن...

پاکستان نے آئی ایم ایف کے مشن کو معاشی کارکردگی پر مطمئن کرلیا

0


پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) جائزہ مشن کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت آخری اقتصادی جائزہ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔

بات چیت کامیاب ہونے کی صورت میں اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت پاکستان کو ایک اعشاریہ ایک ارب ڈالرز کی آخری قسط ملےگی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے آج رات اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

موجودہ پروگرام کی تکمیل کے بعد پاکستان آئی ایم ایف سے 4 سال کے نئے پروگرام کا بھی خواہش مند ہے، جس میں قرض کی مالیت ساڑھے 7 ارب ڈالرز ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان میں معاشی اصلاحات سے متعلق اہداف کے لیے امریکی تعاون کا بھی جائزہ لیا گیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version