ہوم World اسرائیلی وزیراعظم نےرفح میں زمینی آپریشن ضروری قراردیدیا

اسرائیلی وزیراعظم نےرفح میں زمینی آپریشن ضروری قراردیدیا

0



یروشلم (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی امریکی صدر جو بائیڈن سے گفتگو پر اسرائیلی کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔ 

اس موقع پر اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ حماس کو تباہ کرنے کے لیے رفح میں زمینی آپریشن ضروری ہے۔ امریکی صدر بائیڈن پر اسرائیلی مؤقف اچھی طرح واضح کر دیا۔ رفح میں حماس بٹالین کے پوری طرح خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔ 
نیتن یاہو کے مطابق حماس بٹالین کےخاتمے کیلئے رفح میں زمینی آپریشن کے سوا کوئی راستہ نہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم سے رفح میں زمینی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر جو بائیڈن کی گزشتہ روز ٹیلیفون پر بات ہوئی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version