ہوم Breaking News پنشن لینے پر پابندی عائد

پنشن لینے پر پابندی عائد

0


سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں نئی شرائط لاگو ہونے سے قومی خزانےکو سالانہ اربوں روپے کی بچت ہوگی۔

وفاقی حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کی پنشن پالیسی میں تبدیلیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی حکومت نے سرکاری افسران پرڈبل پنشن لینے پرپابندی عائد کردی ہے۔

اعلامیے کے مطابق نئی شرائط عائدکرنے سے قومی خزانےکو سالانہ اربوں روپےکی بچت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اہم عہدے پر فائز افسران صرف ایک پنشن حاصل کرنےکے مجاز ہوں گے اور پنشن میں سالانہ اضافہ پہلی پنشن پر لاگو کیا جائے گا۔

اعلامیے کے تحت آئندہ پنشن سروس کے آخری 24 ماہ کی بنیاد پر مقرر کی جائے گی جبکہ پے اینڈ پنشن کمیشن ہر 3 سال بعد بنیادی پنشن پر نظرثانی کرے گا۔

وزارت خزانہ نے پے اینڈ پنشن کمیشن 2020کی سفارشات فوری نافذ کر دی ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version