ہوم Breaking News پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بڑی خبر

0


ملک میں 15 مارچ سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے تاہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ خام تیل میں خام تیل کی قیمتوں میں دو ہفتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، لندن برنٹ آئل دو ہفتوں میں 2.10 فیصد اضافے سے 83.80 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل کے سودے 1.48 فیصد اضافے سے 79.40 ڈالر فی بیرل پر آگیا۔

روپے کے مقابلے ڈالر کی قدرمیں کمی کے بھی اثرات ہوئے، جس کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے کی تجویز سامنے آگئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے، ایک لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 1 روپے اور ایک لیٹر لائٹ اسپیڈ ڈیزل 1.50 روپے کمی کی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان 15 مارچ کی رات کو کیا جائے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version