ہوم Breaking News پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے: بلاول

پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے: بلاول

0


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، نفرت اور تقسیم کی سیاست کا خاتمہ کریں گے، ہم تقسیم رہے تو ملک مخالف اس کا فائدہ اٹھائیں گے۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارے منشور میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں، باقی جماعتیں، سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ہم نے مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کا مقابلہ کرنے کے لیے 10 نکاتی منشور دیا ہے، ہمارے منشور میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں، پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو مسائل کا مقابلہ کرسکتی ہے، باقی جماعتیں اور سیاستدان نفرت اور تقسیم کی سیاست میں مصروف ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے اور کسان کارڈ لے کر آئیں گے، اس منشور میں گالم گلوچ اور نفرت کی سیاست نہیں ہے، آپ پیپلزپارٹی کو ایک موقع دیتے ہو تو مہنگائی کا مقابلہ کریں گے، میرے 10 نکاتی ایجنڈے میں پیپلزپارٹی کا پورا پلان موجود ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وہ کام کرنا ہوگا جو قائد عوام شہید ذوالفقار بھٹو نے کیا تھا، قائد عوام نے کسانوں اور نوجوانوں کا خیال رکھا تھا، ہم نےانقلابی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام شروع کیا تھا، ہم بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، ہم خواتین کو بلاسود قرضہ دیں گے۔

سابق وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دلوائیں گے، یوتھ کارڈ سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے، پاکستان کے کسانوں کے لیے کسان کارڈ لے کر آؤں گا، حکومت میں آکر مفت علاج کے مزید اسپتال قائم کریں گے، عوام پیپلزپارٹی کو موقع دیں تو مہنگائی کامقابلہ کریں گے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version