ہوم Breaking News پی ٹی آئی سے وزیراعظم کا امیدوار کون؟ بیرسٹر گوہر نے بتا...

پی ٹی آئی سے وزیراعظم کا امیدوار کون؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا

0


تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہےکہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔

بونیر میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ مکمل طور پر تعاون کرے، پولنگ اور گنتی کا عمل درست ہوگا تو جمہوری عمل مکمل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ووٹرز سے درخواست ہے باہر نکلیں، آج آزادی کا دن ہے، آج کے دن کا پورا پاکستان انتظار کرتا رہا ہے۔

اس موقع پر بیرسٹر گوہر سے سوال کیا گیا کہ وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار آپ ہوں گے؟ انہوں نے جواب دیا کہ عمران خان جس پر انگلی رکھیں گے وہی پارٹی لیڈ کرے گا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version