پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بنگلادیش کیخلاف 171 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر محمد رضوان کو شاباش دی ہے۔
محسن نقوی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین ہونے والے ٹیسٹ میچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کو سنچری بنانے پر مبارک باد دی اور کہا کہ رضوان آپ آج نہ رکنے والی طاقت ثابت ہوئے۔
محسن نقوی نے کہا کہ رضوان نے شاندار کھیل پیش کرکے خود کو پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اثاثہ ثابت کردیا، امید ہے آنے والے میچز میں محمد رضوان کی کارکردگی مزید بہتر ہوگی۔