ہوم Breaking News کیا آپ چقندر کے جوس کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

کیا آپ چقندر کے جوس کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

0


چقندر اور اس کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم میں صحت مند بیکٹریاز کی افزائش ہوتی ہے، جو بہتر دماغی کارکاردگی کا سبب بنتے ہیں، یہ بات ایک تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

ریڈاکس بائیولوجی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق چقندر کا استعمال انسانی صحت میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے اور دماغی کام انجام دینے والے افراد کے لیے یہ ایک قدرتی ٹانک ہے جس کے استعمال سے دماغ کی کارکردگی بہتر اور یادداشت وسیع ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق بلڈ پریشر ایک ایسی بیماری ہے جس پر کنٹرول نہ کیا جائے تو یہ ہارٹ اٹیک اور فالج کا باعث بن سکتی ہے، چقندر کا استعمال یا روزانہ کی بنیاد پر اس کے ایک گلاس جوس کے استعمال سے ہائی بلڈ پر یشر میں کمی آتی ہے۔

انجائینا میں مبتلا بہت سے مریضوں کو نائٹریٹ پر مشتمل ادویات تجویز کی جاتی ہیں جبکہ چقندر میں موجود نائٹریٹ خون کی نالیوں کو کھولتا ہے اور خون کے بہاؤ کو متوازن بناتا ہے، دل کی اکثر شکایات میں چقندر کا استعمال نہایت مفید ہے۔

دوسری جانب غذائی ماہرین کے مطابق فائبر، فولیٹ، میگنیز، پوٹاشیئم، آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور سبزی چقندر کا بطور سلاد یا اس کا جوس بنا کر پینا صحت مند زندگی کے لیے ناگزیر ہے۔

چقندر کے جوس کے استعمال سے انسانی جسم کے لیے مطلوب غذائیت کی مقدار حاصل ہوتی ہے اور انسان جسمانی مشقت کے کاموں کے لیے بھی خود کو توانا محسوس کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق چقندر میں وٹامن اے، بی، سی، آئرن، کاپر اور میگینشیئم کی بھی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔

چقندر کے استعمال کے سبب خون کے خلیے، دماغی و جسمانی کارکردگی، دل کی صحت، خون کی نسوں، جگر اور پورے نظامِ ہاضمہ پر مثبت اور مؤثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق تن سازی کے خواہش مند افراد کے لیےچقندر کا استعمال نہایت مفید ہے، اس کے جوس کے استعمال سے انسان دنوں میں ہی خود کو توانا محسوس کرتا ہے، چقندر کا استعمال کینسر سے بچاؤ کا بھی بہترین ذریعہ ہے۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version