ہوم World امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلہ شدت 7 ریکارڈ

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلہ شدت 7 ریکارڈ

0



(24نیوز)زلزلے قدرتی آفت ہیں جن کے باعث دنیا بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ،آج امریکی ریاست کیلیفورنیا میں زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں خوف و حراس پھیل گیا، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی  شدت 7 ریکارڈجبکہ  گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی  اور  زلزلے کا مرکز کیلیفورنیا کے جنوب مغرب میں تھا،امریکی حکام کی جانب سے زلزلے کے ساتھ ہی کیلیفورنیا اور جنوبی اوریگون کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی بعد ازاں سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی  تاہم افٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سونامی کی وارننگ کے بعد بڑی تعداد میں لوگوں نے محفوظ مقامات کی جانب منتقلی کا عمل شروع کردیا جس سے سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں بجلی کا نظام جزوی طور پر معطل ہو گیا جس کے باعث 10 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو گئے ہیں۔

امریکی پاور آؤٹریج ٹریکنگ ویب سائٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے ساحلی علاقے میں زلزلے کے بعد 99 ہزر صارفین میں سے 10 فیصد افراد بجلی سے محروم ہو گئے ہیں۔

ریاست کیلیفورنیا کے سینیٹر مائک مک گوائیر کا کہنا تھا کہ ایمرجنسی آپریشن کیلئے ریسکیو ٹیموں کو روانہ کردیا گیا ہے جو ہمبولڈٹ اور ڈیل نور کاؤنٹی کے متاثرہ علاقوں میں مقامی ریسکیو اہلکاروں کے ہمراہ امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔

کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسوم کا کہنا تھا کہ ریاستی ایمرجنسی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں، اور ریاستی سطح پر امدادی سرگرمیوں کیلئے آپریشن سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔

 زلزلے سے ہونے والے نقصانات یا اموات سے متعلق تاحال ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے، اب تک زلزلے سے کسی قسم کے جانی مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version