ہوم Breaking News کیا نیلم منیر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں؟

کیا نیلم منیر جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں؟

0


مقبول ماڈل و اداکارہ نیلم منیر کی جلد شادی کی افواہوں پر ان کے قریبی دوستوں اور مداحوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ نیلم منیر آئندہ ماہ دسمبر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی اور ان کی ممکنہ شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

سب سے پہلے صحافی عرفان الحق نے نیلم منیر کی شادی کی خبر اپنے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی، جس کے بعد اداکارہ کی شادی کی افواہیں پھیل گئیں۔

رپورٹس کے مطابق نیلم منیر آئندہ ماہ دسمبر میں رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گی جب کہ ان کی شادی پاکستان میں نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق اداکارہ کی شادی کی تقریبات متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوں گی اور ممکنہ طور پر ان کی شادی کی تقریبات میں ریاست دبئی میں ہوں گی، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہ بھی واضح نہیں کہ نیلم منیر کسی پاکستانی شخص سے شادی کریں گی یا پھر وہ یو اے ای کے شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں۔

ماضی میں نیلم منیر کی منگنی اور شادی کی افواہیں پھیلتی رہی ہیں اور 2022 میں بھی انہوں نے اپنی شادی سے متعلق پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ انہوں نے منگنی کی اور نہ ہی ان کی شادی ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں نیلم منیر کے ساتھی اداکاروں سے تعلقات اور ان سے شادیوں سے متعلق بھی خبریں پھیلتی رہی ہیں، ماضی میں احسن خان نے بھی اداکارہ سے شادی کی خبروں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اور نیلم منیر اچھے دوست ہیں، ان کی شادی کی خبریں پھیلانا گھٹیا کام ہے۔

چند سال قبل انہوں نے ایک انٹرویو میں شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر بتایا تھا کہ وہ شادی سے قبل کی محبت اور تعلقات پر یقین نہیں رکھتیں، وہ ایسے شخص سے شادی کریں گی جو اپنے خاندان کی خواتین کا عزت کرتا ہو۔

اپنی شادی کی خبروں پر تاحال نیلم منیر نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version