ہوم Breaking News گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں کمی کا اعلان

گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے خوشخبری، قیمتوں میں کمی کا اعلان

0


ایم جی پاکستان نے اپنی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر ایم جی ایچ ایس، ایم جی 4، ایم جی زیڈ ایس اور ایم جی 5 سمیت مختلف ماڈلز پر قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں کہا:”اس سال کی سب سے بڑی خوشی! ایم جی ایچ ایس کو قسطوں پر حاصل کرنا کبھی اتنا آسان نہیں تھا۔ آئیے ہمارے 100 سالہ معیار کے جشن کا حصہ بنیے۔”یہ آفر دسمبر 2024 تک دستیاب ہے۔

ایم جی ایچ ایس کی نئی قیمتیں

ایم جی ایچ ایس ایکسائٹ(MG HS Excit): 3,50,000 روپے کی کمی کے بعد قیمت 68,49,000 روپے ہوگی، جو پہلے 71,99,000 روپے تھی۔

ایچ ایس ایسنس(MG HS Essence): 4,00,000 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 76,99,000 روپے ہوگی، جو پہلے 80,99,000 روپے تھی۔

ایچ ایس 2.0 ٹی اے ڈبلیو ڈی( MG HS 2.0T AWD): 5,00,000 روپے کمی کے ساتھ اب 87,99,000 روپے میں دستیاب ہوگی، جو پہلے 92,99,000 روپے تھی۔

ایم جی الیکٹرک وہیکل لائن اپ

ایم جی 4 ایکسائٹ: 12,00,000 روپے کی رعایت کے بعد اب 97,99,000 روپے میں دستیاب ہوگی، جو پہلے 1,09,99,000 روپے تھی۔

ایم جی 4 ایسنس: 20,00,000 روپے کی بڑی کمی کے بعد قیمت 1,09,90,000 روپے ہوگی، جو پہلے 1,29,90,000 روپے تھی۔

ایم جی 5 ایس ڈبلیو: 20,00,000 روپے کی رعایت کے بعد اب 1,14,90,000 روپے میں دستیاب ہوگی، جو پہلے 1,34,90,000 روپے تھی۔

ایم جی زیڈ ایس ایسنس: 20,00,000 روپے کی کمی کے بعد قیمت 1,09,90,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو پہلے 1,29,90,000 روپے تھی۔

ایم جی موٹرز پاکستان نے حال ہی میں مقامی طور پر اسمبل شدہ ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای وی لانچ کی ہے۔ یہ گاڑی پاکستان آٹو شو 2024 (PAPS) میں متعارف کرائی گئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version