پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے۔بشریٰ بی بی بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی احتجاج میں آئیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے۔انہوں نے بشریٰ بی بی کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ وہ غیر سیاسی ہیں اور بانیٔ پی ٹی آئی کا پیغام پہنچا رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ملک میں موجودہ صورتحال کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے۔