ہوم Breaking News گلوبل فائر پاور نے طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی

گلوبل فائر پاور نے طاقتور ترین افواج کی فہرست جاری کردی

0


2024 میں دنیا کی طاقتور اور کمزور 145 افواج میں پاک فوج کا شمار سرفہرست 10 طاقتور ترین افواج میں کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل ویب سائٹ ’گلوبل فائر پاور‘ کی جانب سے جاری افواج کی پاور انڈیکس ریٹنگ میں پاکستانی فوج 9 ویں نمبر پر موجود ہے، پاکستانی فوج کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.1711 ہے۔

افواج کی رینکنگ کن بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے طے کی جاتی ہے؟

گلوبل فائر پاور ویب سائٹ کی جانب سے ہر سال دنیا بھر کی افواج کی پاورانڈیکس ریٹنگ جاری کی جاتی ہے، رواں برس کے انڈیکس میں 145 ممالک کی فوجی قوت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق فہرست میں رینکنگ کی بنیاد ملٹری یونٹس کی تعداد، ملک کی معاشی پوزیشن اور جغرافیائی حیثیت جیسے عوامل پر مشتمل 60 سے زائد عناصر کو مدنظر رکھ کر کی جاتی ہے۔

دنیا کی طاقتور اور کمزور ترین افواج

دنیا کی طاقتور ترین افواج رکھنے والے ممالک کی فہرست میں سرفہرست امریکا ہے جس کی پاور انڈیکس ریٹنگ 0.0699 ہے۔

اس فہرست میں روس دوسرے، چین تیسرے اور بھارت چوتھے نمبر پر موجود ہے، اسی طرح جنوبی کوریا، برطانیہ، جاپان اور ترکیہ بالترتیب پانچویں، چھٹے، ساتویں اور آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

گلوبل فائر پاور کی جاری کردہ انڈیکس کی فہرست میں اٹلی دسویں نمبر پر ہے جب کہ سب سے کمزور ترین افواج والے ممالک میں سرینیم 143ویں، ملڈووا 144 ویں اور بھوٹان 145ویں نمبر پر موجود ہیں۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version