ہوم Breaking News گوگل کا نیا فیچرجو بچوں کو فونز کا زیادہ استعمال روکنے میں...

گوگل کا نیا فیچرجو بچوں کو فونز کا زیادہ استعمال روکنے میں مددگار

0


موجودہ عہد کے والدین اپنے بچوں کی جانب سے بہت زیادہ وقت تک اسمارٹ فونز یا دیگر ڈیوائسز کے استعمال پر پریشان رہتے ہیں کیونکہ اس سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔

مگر گوگل نے والدین کو اس پریشانی سے بچانے کے لیے اسکول ٹائم نامی فیچر اینڈرائیڈ اسمارٹ فونز کے لیے متعارف کرایا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے والدین اپنے بچوں کی ڈیوائسز کے مختلف فیچرز کو متعین کردہ وقت تک محدود کر سکتے ہیں۔

اب یہ وقت بچوں کے اسکول کے دورانیے پر مبنی ہو یا کسی اور وقت کا، والدین اس فیچر سے اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم کو محدود کرسکتے ہیں۔

والدین فیملی لنک پیرنٹل کنٹرولز ایپ کے ذریعے اپنے بچوں کے اینڈرائیڈ فونز، ٹیبلیٹس اور اسمارٹ واچز پر اسکول ٹائم فیچر کو استعمال کرسکیں گے۔

مگر ابھی گوگل کی جانب سے یہ واضح نہیں کیا گیا کہ کن اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ فیچر کام کرے گا۔

کمپنی کے مطابق جب اس فیچر کو ان ایبل کیا جاتا ہے تو والدین یہ فیصلہ کرسکتے ہیں کہ بچوں کے فونز پر کونسی ایپس دستیاب ہوں، جبکہ صرف مخصوص افراد کے ٹیکسٹ میسجز اور کالز موصول ہوسکیں۔

اس طرح بچوں کی توجہ موبائل ڈیوائسز کے باعث بھٹکتی نہیں۔

خیال رہے کہ فیملی لنک گوگل کا ایسا پورٹل ہے جس سے والدین اپنے موبائل ڈیوائسز کی سرگرمیوں کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔

فیملی لنک ایپ کو 2022 میں ری ڈیزائن کیا گیا تھا۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version