ہوم Pakistan پاکستان اور چین تجارت کو فروغ دیں گے، ایم او یو پر...

پاکستان اور چین تجارت کو فروغ دیں گے، ایم او یو پر دستخط کی منظوری

0


وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کےلیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق چین اور پاکستان کے درمیان تجارت کے فروغ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی منظوری دے دی گئی، مفاہمتی یادداشت کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارت کا فروغ یقینی بنانا ہے۔

وفاقی کابینہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز اسلام آباد کے چارٹر پر قانون سازی کی منظوری دے دی،  وفاقی کابینہ نے کنگ حماد یونیورسٹی برائے نرسنگ اینڈ ایسوسی ایٹڈ میڈیکل سائنسز کے بل کی منظوری دے دی۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ کو لاپتہ افراد کے حوالے سے تشکیل دی گئی بین الوزارتی کمیٹی کی رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا افغان جنگ کے بعد دہشتگردی نے پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو کئی طرح کے اندرونی چیلنجز کا سامنا ہے، رپورٹ کی تیاری میں پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی تعاون کیا۔

اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نگراں حکومت میں لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی دوبارہ تشکیل دی گئی۔ کابینہ نے لاپتہ افرادکے خاندانوں کیلئے 50 لاکھ روپے فی کس امدادی پیکیج کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائزز کے 22 جولائی کو ہونیوالے فیصلوں کی توثیق کر دی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version