ہوم Breaking News گھڑی کی مدد سے خاتون کی جان بچ گئی

گھڑی کی مدد سے خاتون کی جان بچ گئی

0


پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے ایپل واچ کی مدد سے پرواز میں بزرگ خاتون کی جان بچا لی۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق انگلینڈ کے شہر ہیرفورڈ سے تعلق رکھنے والے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے ڈاکٹر راشد ریاض اپنی چھٹیاں منانے برمنگھم سے ویرونا جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر راشد ریاض ایک پرواز میں موجود تھے کہ دوران پرواز 70 سالہ بزرگ خاتون کی اچانک طبعیت بگڑنے لگی اور انہیں سانس لینے میں دشواری پیش آئی۔

خاتون کی طبعیت دیکھ کر فلائٹ اٹینڈنٹ نے پرواز میں کسی ڈاکٹر کے موجود ہونے کا پوچھا جس پر پاکستانی نژاد ڈاکٹر راشد ریاض مدد کیلئے سامنے آئے، ڈاکٹر راشد نے فلائٹ اٹینڈنٹ کے ہاتھ میں ایپل واچ دیکھ کر ان سے واچ مانگی اور مریض کی آکسیجن کی سطح کا اندازہ لگانے کے لیے اپنے مقامی ہیلتھ مانیٹرنگ سافٹ ویئر کو استعمال کیا۔

ڈاکٹر راشد ریاض نے بتایا کہ خاتون دل کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ایپل واچ کی مدد سے انہیں بزرگ خاتون کی کم ہوتی آکسیجن کا پتا چلنے میں آسانی ہوئی، یوں خاتون کو جہاز میں آکسیجن فراہم کر کے ان کی جان بچا لی گئی۔




Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version