آئی ایم ایف سےکتنے ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کا امکان ہے؟ ذرائع نے اہم …
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آئی ایم ایف سےکتنے ارب ڈالرز کے نئے قرض پروگرام کا امکان ہے؟ اس حوالے سےذرائع نے اہم انکشاف کیا ہے کہ
پاکستان میں نئی منتخب حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے6ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کا امکان ہے،وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف سے6 ارب ڈالر قرض لینے کی تیاری کرلی ہے۔
“جنگ ” نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیا پروگرام3 سال کے لیے ہو گا، امکان ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے قرض پروگرام کیلئے مذاکرات دوسرے اقتصادی جائزہ کے ساتھ مارچ میں ہوں گے، نئے قرض پروگرام کے تحت بجلی، گیس مہنگی اور سبسڈیز پر مزید کٹوتی کی جائے گی۔مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کا بتدریج خاتمہ کیا جائے گا۔ ٹیکسوں کی مد میں مختلف شعبوں کو دیا جانے والا استثنیٰ بھی ختم کیا جائے گا۔