ہوم Business اپٹما نے حکومت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات...

اپٹما نے حکومت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں

0


اپٹما نے حکومت سے آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات مانگ لیں

آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے حکومت سے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز ( آئی پی پیز) کے ساتھ معاہدوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔

 اپٹما کے چیئرمین نے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی اور سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، سیکریٹری پاور، منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) پرائیویٹ پاور انفراسٹرااکچر بورڈ کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کےساتھ واجبات کی سیٹلمنٹ کے معاہدوں کی معلومات دی جائیں۔

اپٹما کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ مقامی یا عالمی سطح پر آئی پی پیز کے ساتھ ثالثی سے متعلق معلومات بھی فراہم کی جائیں، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کے خاتمے کے حوالے سے کیا کوئی اقدامات اٹھائے گئے؟

خط میں کہا گیا کہ آئی پی پیز سے متعلق معلومات ریسرچ اور تجزیے کےلیے مانگی ہے، قانون کے تحت 10 روز میں آئی پی پیز کا مکمل ریکارڈ فراہم کیا جائے، آئی پی پیز کی تفصیلی فنانشل اسٹیٹمنٹ فراہم کی جائے۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ آئی پی پیز کی آمدن، منافع اور آڈٹ رپورٹس فراہم کی جائیں، آئی پی پیز کے پاور پرچیز ایگریمنٹس فراہم کیے جائیں، معاہدوں میں ترامیم، تجدید اور مالی فائدوں کی تفصیلات فراہم کی جائیں اور معاہدوں کی توسیع اور تنسیخ کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے۔

اپٹما کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کے زیر التوا مقامی اور غیر ملکی کیسز کا ریکارڈ فراہم کیا جائے، آئی پی پیز کے بلٹ آپریٹ ٹرانسفر، بلٹ اونڈ آپریٹ ٹرانسفر منصوبوں کا ریکارڈ فراہم کیا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version