ہوم Business کراچی: ٹیکسپو نمائش کا آغاز بدھ سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا

کراچی: ٹیکسپو نمائش کا آغاز بدھ سے ایکسپو سینٹر میں ہوگا

0


فوٹو بشکریہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان
فوٹو بشکریہ ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف پانچویں ٹیکسٹائل اینڈ لیدر ایگزیبیشن (ٹیکسپو) کا افتتاح کریں گے۔

ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے چیئرمین زبیر موتی والا نے بتایا کہ نمائش 23 سے 25 اکتوبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس نمائش میں یورپ سے 180، افریقا سے 140، جنوبی افریقا سے 56 اور چین سے 24 مندوبین آرہے ہیں۔

زبیر موتی والا کا کہنا ہے کہ نمائش میں 250 ایگزیبیٹرز شرکت کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ نمائش سے 80 کروڑ ڈالرز کے آرڈرز ملنے کا اندازہ ہے، چمڑے کی مصنوعات کے لیے ایک ہال مختص ہے۔

زبیر موتی والا نے ایس سی او کے کامیاب انعقاد پر حکومت کو مبارکباد بھی پیش کی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version