ہوم Business آئی ایم ایف کا ایف بی آر کے جدید ٹریک اینڈ ٹریس...

آئی ایم ایف کا ایف بی آر کے جدید ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اعتماد تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ

0



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے حکومت سے جدید ترین ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے مکمل اطلاق کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے وزارت خزانہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ آئی ایم ایف نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے زیرانتظام ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کے تمام شعبوں پر مکمل اطلاق کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سگریٹ، چینی،کھاد اور سیمنٹ کے شعبوں میں ٹیکس چوری روکنے کیلئے مو¿ثراقدامات نہیں کئے گئے، ایف بی ر 2 سال میں شعبہ کھاد کے علاوہ کہیں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کا اطلاق نہیں کرسکا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے مینوفیکچرنگ سیکٹرمیں بھی خودکار ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نظام میں شامل نہ ہونے والے یونٹس کو سیل کردیا جائے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مطالبہ ہے کہ نئے پروگرام سے پہلے چاروں شعبوں میں ٹریک اینڈ ٹریس کا اطلاق کیا جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے ایف بی آرکی کارکردگی دیکھتے ہوئے معاملے کی ذاتی طورپر نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ شرائط پرمکمل عملدرآمد کیا جائے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version