اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط کے باعث ٹیکساٹل ایکسپورٹس میں کتنےارب ڈالر زکی کمی ہو گئی ؟ اس حوالے سے تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کی کڑی شرائط پر عمل درآمد کے اثرات سامنے آنے لگے‘برآمدی شعبے کیلئے مراعات ختم کرنے سے ایکسپورٹس متاثر ہونے لگی ہیں ۔خبر رساں ادارے “این این آئی” کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال ٹیکسٹائل برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 14.5 فیصد یا تقریبا 3 ارب ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے مطالبے پر برآمدی شعبے کے لیے رعایتی نرخوں پر بجلی وگیس کی فراہمی ختم کرنے کے نتیجے میں پیداواری لاگت بڑھ گئی جس نے انڈسٹری کو بین الاقوامی طورپر مسابقت کے قابل نہیں چھوڑا اور یوں ملکی برآمدات پر منفی اثر پڑا۔