ہوم Business اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کرنیوالے  افراد  کو خوشخبری سنا دی 

اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کرنیوالے  افراد  کو خوشخبری سنا دی 

0



( اشرف خان )چھوٹے کاروبار کرنیوالے افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،اب چھوٹے کاروبار کرنیوالے 50 کروڑ تک قرض لے سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایز کی فنانسنگ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کیلئے قرضے کی حد 10 کروڑ تک بڑھا دی،متوسط کاروبار کرنیوالوں کیلئے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کےاعلامیہ کے مطابق  بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو لیکوئڈ اثاثوں کی کٹوتی کرنے کی اجازت ہے،  اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فی الفور تبدیلیاں لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر سستا 





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version