(اشرف خان )روپے کی قدر میں بہتری کیلئے پیش قدمی جاری ، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہو گئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 277.76 روپے سے کم ہوکر 277.75 روپے پر بند ہوا،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 2پیسے مہنگا ہو گیا ، 278 روپے 79 پیسے پر پہنچ گیا، یورو 1.73 روپے مہنگا ہوکر 291.61 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 87 پیسے مہنگا ہوکر 349.68 روپے ،یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 75.97 روپے ،
سعودی ریال 2 پیسے کم ہوکر 74.18 روپے کا ہوگیا۔