آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہو کر 278 روپے 5 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 10 پیسے کاتھا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 107 پوائنٹس کم ہو کر 72 ہزار 494 پر آ گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 601 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔