ہوم Business پیاز کی قیمت گر گئی

پیاز کی قیمت گر گئی

0



(24 نیوز)بھارت سے پیاز کی ایکسپورٹ کھلتے ہی ملک میں پیاز کی قیمتیں دھڑام سے نیچے آگریں۔

کراچی میں کئی ماہ تک 200 سے 250 روپے کلو بکنے والی پیاز 100روپے سے 120 روپے میں ملنے لگی،لاہور میں پیاز 80 سے 100 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان اور سوات میں ایک کلو پیاز 120 روپے جبکہ سکھر میں 130 روپے کلو میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب وزیرخوراک پنجاب کے مطابق صوبے میں 23لاکھ میٹرک ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے، پنجاب بھر میں روٹی اورنان کم کی گئی نوٹیفائیڈ قیمتوں پر دستیاب ہیں،20 کلو کلو آٹے کا تھیلا مارکیٹ میں1700سے 1800 میں دستیاب ہے۔ بلال یاسین نے مزید کہا کہ ایک ماہ میں20کلو آٹے کا تھیلا1000روپے سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:گھر کو سب جیل قرار دے کر نجی پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ لیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version