ہوم Business اوگرا نے ایل این جی سستی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

اوگرا نے ایل این جی سستی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

0



(24 نیوز)اوگرا نے ایل این جی سستی کرنے کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں ایل این جی 2.72 فیصد تک سستی کردی گئی ،اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ،سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.36 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی کی گئی ہے۔
سوئی سدرن کیلئے ایل این جی 0.25 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سستی ہوئی ہے،اوگرا کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.89 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،اسی طرح سوئی سدرن کیلئے ایل این جی کی نئی قیمت 12.54 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

یاد رہے کہ دنیا میں ایل این جی سپلائی کرنے والے بڑے ممالک میں آسٹریلیا، امریکہ اور قطر شامل ہیں، 2022 کے پہلے نو ماہ کے دوران امریکہ نے یورپ کو 46 ملین ٹن ایل این جی فراہم کی گئی۔ اس کے مقابلے میں 2021 میں امریکہ نے مجموعی طور پر 22 ملین ٹن ایل این جی یورپ برآمد کی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version