ہوم Business اکتوبر میں ستمبر کے مقابلے میں مہنگائی  کی شرح کیا رہی؟ادارہ شماریات...

اکتوبر میں ستمبر کے مقابلے میں مہنگائی  کی شرح کیا رہی؟ادارہ شماریات کی رپورٹ جاری 

0



(24نیوز)وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کردی،ستمبر کے مقابلے اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.23فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر2024 میں مہنگائی کی شرح 7.17 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ستمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 6.93 فیصد تھی،رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2024 کے دوران اوسط مہنگائی 8.68 فیصد رہی،اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.05، دیہاتوں میں 1.49فیصدکااضافہ دیکھا گیا۔

ادارہ شماریات کے مطابق اکتوبرمیں شہریوں میں مہنگائی کی شرح 9.28 فیصد رہی،گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی شرح 4.23 فیصد ریکارڈ کی گئی،وزارت خزانہ نے اکتوبرکیلئے مہنگائی کا تخمینہ 6 سے 7 فیصد کے درمیان لگایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وینا ملک نے مفتی قوی سے متعلق بڑے انکشافات کردیئے





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version