ہوم Business ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا

ایل پی جی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اکتوبر کیلئے ایل پی جی مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی فی کلو قیمت میں مزید 7 روپے 31 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ایل پی جی کی نئی قیمت 251 روپے 30 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے جبکہ گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2965 روپے ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11 اعشاریہ 8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 86 روپے 28 پیسے مہنگا کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ ستمبر میں گھریلو سلنڈر کی قیمت2879 روپے مقرر کی گئی تھی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version