ہوم Business ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری

ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری

0



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دےدی۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں رواں مالی سال کے دوران آپریشن عزم استحکام کیلئے 20 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کی مشروط منظوری دے دی جبکہ چینی کی برآمد کی اجازت کی مدت میں 15 دن کی توسیع بھی منظور کی گئی۔چینی برآمد کی اجازت کی مدت 45 سے بڑھا کر 60 دن کر دی گئی ہے۔ 
ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چینی افغانستان برآمد کرنے کی صورت میں رقم پیشگی وصول کی جائےگی، افغانستان سے رقم صرف بینکنگ چینل کے ذریعے لی جائے گی۔

اس کے علاوہ ای سی سی اجلاس میں وزارت داخلہ کے لیے 276 ملین روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ منظور کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ریکوڈک منصوبے کی سکیورٹی کے لیے ایف سی بلوچستان کیلئے 1 ارب 95 کروڑ روپے گرانٹ بھی منظورکی گئی۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version