ہوم Business مرغی کے گوشت کی قیمت میں 90روپے فی کلو اضافہ

مرغی کے گوشت کی قیمت میں 90روپے فی کلو اضافہ

0



(24نیوز)ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 90 روپے اضافہ ہوا،سرکاری نرخنامہ کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلوقیمت 350 سے بڑھ کر 440 روپے ہوگئی۔

 ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا، 17 اشیاء کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں،ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.80 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیادوں پرمہنگائی کی شرح 4.64 فیصد سے بڑھ کر5.08 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ حالیہ ہفتے میں 17اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں، 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی اور24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا،حالیہ ہفتے کے دوران کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 0.74فیصد جبکہ گھی کی قیمتوں میں 0.91 فیصد اضافہ ہوا، چینی 2.19 فیصد، ٹماٹر 20.75 فیصد، چکن 22.47 فیصد، بیف 0.69 فیصد، سرسوں کا تیل 0.69 فیصد، ایل پی جی 0.18 فیصد اور جلانے والی لکڑی 0.95 فیصد مہنگی ہوئی۔

اداکارہ شماریات کے مطابق دال چنا 0.78 فیصد، دال ماش 1.28 فیصد، پیاز 8.13 فیصد، آلو 2.38 فیصد، انڈے 0.30 فیصد، کیلا 0.68 فیصد اور ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 0.15 فیصد کی کمی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: گڑ کی آڑ میں چرس کی قطر سمگلنگ ناکام





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version