ہوم Business بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کس طرح لگیں گے؟ تفصیلات...

بجلی کے گھریلو صارفین پر فکسڈ چارجز کس طرح لگیں گے؟ تفصیلات سامنے آگئیں

0



اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی طرف سے گھریلو صا رفین پر عائد فکسڈ چارج یکم جولائی سےصول کیے جائیں گے  جس کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

تفصیلات کے مطابق  فکسڈچارج 200 یونٹ استعمال کرنے والوں سے نہیں لیے جائیں گے، 3001 ایک سے 400 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 200 روپے ماہانہ ،401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 400 روپے ماہانہ لیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ 501 یونٹ سے 600 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 600 روپے ماہانہ، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والوں سے 800 روپے ماہانہ وصول کیا جائے گا جب کہ 700 سے زیادہ یونٹ استعمال کرنے والوں سے فکسڈ چارج ایک ہزارروپیہ وصول کیا جائے گا۔

جیونیوز کے مطابق ان فکسڈ چارج میں اضافے کا مقصد بجلی کی تقسیم کار کمپنیون کے ریونیو میں اضافہ کرنا ہے۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version