ہوم Science and Technology چینی خلائی راکٹ حادثاتی لانچنگ کے بعد ٹیسٹ بینچ کے قریب گر...

چینی خلائی راکٹ حادثاتی لانچنگ کے بعد ٹیسٹ بینچ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا

0



بیجنگ (ویب ڈیسک) چین کی نجی کمپنی کی جانب سے حاثاتی طور پر لانچنگ کے بعد خلائی راکٹ گر کر تباہ ہو گیا۔

چینی راکٹ ٹیانگ لانگ تھری راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے بعد چینی صوبے حنان کے پہاڑی علاقے میں زمین پر گر کر تباہ ہوگیا۔

حادثے سے متعلق کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ بینچ اور راکٹ کے درمیان رابطے میں اسٹرکچرل خرابی کے باعث راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہو گیا تھا۔

اپنے بیان میں کمپنی کامزید کہنا تھا کہ آن بورڈ کمپیوٹر آٹومیٹیکلی بند ہو گیا جس کے بعد راکٹ ٹیسٹ بینچ سے 1.5 کلومیٹر جنوب مغرب میں پہاڑوں پر گرگیا۔بیان میں راکٹ کی مالک کمپنی کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version